• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون رپورٹراورانکے شوہرکیساتھ پیش آنیوالےواقعہ پر تشویش

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر منظور احمد رند ، جنرل سیکرٹری شاہ حسین ترین اور کابینہ و مجلس عاملہ کے اراکین نے مشترکہ بیان میں نجی نیوز چینل کی خاتون رپورٹر عطیہ اکرم اور امین اللہ مینگل کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے انہوں نے کہا کہ خاتون رپورٹر عطیہ اکرم اور ان کے شوہر نجی نیوز چینل کے کیمرہ مین امین اللہ مینگل اپنی گاڑی میں پریس کلب جارہے تھے جی پی او چوک پر نامعلوم افراد نے خاتون رپورٹر عطیہ اکرم کو ہراساں اور ان کے شوہر امین اللہ مینگل کو دھمکیاں دیں منع کرنے پر خاتون رپورٹر کے شوہر کیمرہ مین امین اللہ مینگل کو زدوکوب کیا اور دھمکیاں دیں اس موقع پر پولیس اہلکار بھی موجود تھے اس کے باوجود ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوئےانہوں نےکہاکہواقعہ کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی انہوں نےحکام سے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
کوئٹہ سے مزید