کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئن کے چیئرمین کامریڈ نذر مینگل ،غلام رسول،کامریڈ عمران خان،نادر خان ، یونس بلوچ، افضل خان،کامران،اقبال بلوچ کا مریڈ آفتاب، عبدالرحمن سنگت اور یوسفی بلوچ نے پاکستان اسپورٹس بورڈ میں میڈیکل فنڈز اور تین سو کے قریب پنشنرز کے پانچ ماہ سے پنشن کی بندش کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پنشن اور میڈیکل فنڈ کسی بھی سرکاری ملازم کا بنیادی حق ہے ۔بدقسمتی اب پاکستان میں ملازمین اور محنت کشوں کے حق پرڈاکا ڈالا جارہا ہے میڈیکل فنڈز کی بندش کے باعث پاکستان اسپورٹس بورڈ کوئٹہ اور دیگر سینٹرز میں چار ملازمین کی ہلاکت انتہائی افسردہ اور تکلیف دہ ہے ۔ انہوں نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ملازمین اور ایمپلائز یونین سی بی اے کو یقین دلایا کہ پی ٹی یوڈی سی ان کے جائز مطالبات کے حل کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرے گی۔