• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خالد خان بڑیچ کے قاتلوں کو گرفتارکیاجائے‘اے این پی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے بیان میں جوائنٹ روڈ میں سماج دشمن عناصر کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے عوامی نیشنل پارٹی کے دیرینہ کارکن پروفیسر ڈاکٹر عبدالقادر خان بڑیچ کے بھتیجے خالد خان بڑیچ کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ضلع کوئٹہ میں آئے روز بدامنی، فائرنگ سے بے گناہ شہریوں کی شہادت، اسٹریٹ کرائم، ڈکیتیوں ، لاقانونیت اور دیگر وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ حالیہ بدامنی کے واقعات میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی غفلت اور خاموشی سوالیہ نشان ہے۔عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ حکومتِ بلوچستان اور پولیس کے اعلیٰ حکام سے شہید خالد خان بڑیچ کے قاتلوں کی گرفتاری اور شہر میں مانگی ڈیم، ضلع زیارت میں پیش آنے والے دہشت گردی کے حملے کی تحقیقات کیلئے قائم تحقیقاتی کمیشن نے گواہوں کے بیانات قلمبند کئے بڑھتی ہوئی بدامنی کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتی ہے۔
کوئٹہ سے مزید