• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قانون اور عدلیہ کیلئے ہمیشہ قربانیاں دیں‘ عطا اللہ لانگو

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میر عطاء اللہ لانگو ایڈووکیٹ ،ملک امین اللہ کاکڑایڈووکیٹ،سلیم لاشاری ایڈووکیٹ ، نصیب اللہ ترین ایڈووکیٹ، عبداللہ خان کاکڑ ایڈووکیٹ، اسد اچکزئی ایڈووکیٹ، ملک منیر سکندر ایڈووکیٹ، نصیر بنگلزئی ایڈووکیٹ، خالد مینگل ایڈووکیٹ، قاسم مندوخیل ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وکلاء برادری نے ہمیشہ ذاتی اور گروہی مفادات کو پس پشت ڈال کر وکلاء اور بار کے اجتماعی مفادات کے لئے اقدامات اٹھاتے ہوئے انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وکلاء کی انڈپینڈنٹ پینل میں شمولیت کے موقع پرکیا مقررین نے کہا کہ وکلاء نے ہمیشہ قانون کی پاسداری اور عدلیہ کی بالادستی کیلئے قربانیاں دی ہیں ۔