کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سپرہائی وے اسکیم 33 کوئٹہ ٹاؤن میں گاڑیاں ٹکرانے کے واقعہ میں ایک فریق نے دوسرے کی گاڑی کو آگ لگا دی ۔ عینی شاہد کے مطابق تنازعہ دو افراد شکر خان اور حیات خان کے درمیان ہوا تھا ۔گاڑیاں ٹکرانے پر دونوں فریقین کی موجودگی میں جرگہ ہوا ۔جرگے نے فیصلہ دیا کہ شکر خان کی گاڑی حیات خان کے سامنے لائی جائے ۔ گاڑی حاجی حیات خان کے بیٹے کو ٹکر لگنے کے معاملے پر جرگہ کے سامنے پیش کی گئی تھی ۔