کراچی ( اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنے، صحت مند سرگرمیوں کے فروغ اور ملک میں کھیلوں کے مثبت کلچر کے قیام میں اسپورٹس میڈیا کا کردار قابلِ تحسین ہے وہ جمعرات کو گورنر ہائوس میں پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈر یشن اور سجاس کے وفد نے گورنر ہاؤس میںبات چیت کررہے تھے، کھیلوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ مثبت، ذمہ دار اور معیاری اسپورٹس جرنلزم کو فروغ دینا بھی وقت کی اہم ضرورت ہے۔