کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے مختلف کارروائیوں میں 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان اعجاز سرور، شاہد حسین اور شہزاد احمد کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث پائے گئے۔ ملزمان سے بھاری تعداد میں معروف رجسٹرڈ کمپنی کی جعلی پروڈکٹس برآمد کیگئیں۔ملزمان بغیر اجازت رجسٹرڈ کمپنی کی مصنوعات تیار اور فروخت کر ریے تھے جبکہ ملزم فرمان علی غیر قانونی انٹرنیٹ سروس چلانے میں ملوث پایا گیا۔