کراچی (اسٹاف رپورٹر) سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے غیر مجاز خفیہ کیمرا نصب کرنے کے واقعے کی انکوائری مکمل ہونے کے بعد ذمہ دار ملازم محمد عزیر حفیظ کو ملازمت سے برطرف اور ایم ایس پروگرام سے خارج کردیا ہے۔یونیورسٹی کے مطابق انکوائری کمیٹی نے شواہد، متعلقہ افراد کے بیانات اور ملازم کے مؤقف کا جائزہ لینے کے بعد اسے انفرادی فعل قرار دیا ۔