کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے’راست ‘کے حوالے سے گمراہ کن میڈیا رپورٹس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر گردش کرنے والی ایک گمراہ کن خبر میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے ’راست ‘ کو منی لانڈرنگ کا ایک ذریعہ قرار دیا ہے۔