لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے قتل کیس میں عمر قید کی سزا پانے والے ملزم اعظم کی سزا معطل کرتے ہوئے اسے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس سردار اکبر علی ڈوگر پر مشتمل بینچ نے ملزم کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت کی۔