• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محفوظ پنجاب ویژن کو برقرار رکھنے کیلئے اہلکار بھرپور کردار ادا کریں، آئی جی

لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے سرگودھا کا دورہ کیا جہاں آر پی او سہیل اختر سکھیرا اور ڈی پی اوز نے ان کا استقبال کیا۔ آئی جی پنجاب نے یادگار شہدا پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔آئی جی پنجاب عبدالکریم کی زیر صدارت پولیس اجلاس منعقد ہوا جس میں افسران اور جوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے پولیس کو پہلے سے زیادہ وسائل فراہم کیے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے محفوظ پنجاب ویژن کو برقرار رکھنے کے لیے تمام افسران اور اہلکار بھرپور کردار ادا کریں۔آئی جی پنجاب نے جرات و بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں میں سرٹیفکیٹس اور انعامات بھی تقسیم کیے۔
لاہور سے مزید