لاہور (خصوصی رپورٹر)ں معاون خصوصی ذیشان ملک کا کہنا تھا کہ آج کے ہونہار طلبہ ہمارے مستقبل کا قیمتی سرمایہ ہیں،ہم نئی نسل کو سرسبز پنجاب کے لیے تیار کر رہے ہیں۔ ستھرا پنجاب کے تحت لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نےطلبہ کے درمیان ری سائیکلنگ اور کچرے کو کارآمد بنانے کا پراجیکٹ مقابلہ منعقد کروایا۔ ایل ڈبلیو ایم سی کے زیر اہتمام منعقدہ مقابلے میں 34سرکاری اور نجی اسکولوں کے طلبہ نے اپنی بہترین تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ تقریب میں وزیرِ اعلیٰ کے معاون خصوصی ذیشان ملک، ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) علی اعجاز اور سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔