ملتان ( سٹاف رپورٹر) ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان عطاءالرحمان خان، سابق ایم پی اے بابو نفیس احمد انصاری، سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی مظفر گڑھ ڈاکٹر طاہرہ رفیق، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عدنان نعیم اور صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم نے کہا ہے کہ 6 ستمبر 1965ء کو بھارت کو منہ کی کھانی پڑی، پاکستان کےغیور عوام اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،قوم شہدائے پاکستانکی قربانیاں کسی صورت بھی رائیگاں نہیں جانے دے گی، ان خیالات کااظہار انہوں نے ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن ملتان، یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان ڈویڑن اور نظریہ پاکستان فورم ملتان کے زیر اہتمام ای لائبریری ملتان میں یوم دفاع پاکستان کے سلسلہ میں سہ روزہ تقریبات کے پہلے روز منعقدہ ملی نغموں کے مقابلے کی خصوصی تقریب سے خطاب میں کیا۔