ملتان (سٹاف رپورٹر) عیدگاہ پارک ٹرائی اینگل، ملتان میں ہارٹیکلچر ایجنسی ملتان کے زیرِ اہتمام سیڈ لائبریری کا افتتاح کیا گیا۔ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان سید وسیم حسن نے لائبریری کا افتتاح کیا۔اس موقع پر عوام الناس میں درختوں کے بیج بھی تقسیم کیے گئے۔ڈائریکٹر ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان حافظ نعیم عباس بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر ایم ڈی سید وسیم حسن نے کہا کہ سیڈ لائبریری کے قیام کا بنیادی مقصد عوام میں درختوں کے بیج مفت تقسیم کرنا ہے۔ لائبریری کا ایک اور مقصد شہریوں کو اپنے گھروں، تعلیمی اداروں اور دیگر مناسب مقامات پر درخت اُگانے کی ترغیب دینا ہے۔