• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینٹی کرپشن عدالت کا فیصلہ، سیکرٹری یونین کو 10سال قید بامشقت اور جرمانہ کی سزا

ملتان( سٹاف رپورٹر)محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان کی موثر تفتیش، اینٹی کرپشن عدالت کا فیصلہ، ملزم سیکریٹری یونین کو دس سال قید بامشقت اور جرمانہ کی سزا ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھ کی ہدایات کی روشنی میں کرپٹ عناصر کیخلاف جاری بلاامتیاز کارروائیوں کے تسلسل میں ایک اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان بشارت نبی کی قیادت میں 21اکتوبر 2026کو سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ ملتان ریجن نے مقدمہ نمبر 2023-15 تھانہ اینٹی کرپشن ایسٹیبلشمنٹ خانیوال کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پرملزم خالد اقبال سیکریٹری یونین کونسل چک نمبر 170/10-R خانیوال کو دس سال قید بامشقت و پچاس ہزار جرمانہ کی سزا ئیں سنائی ہیں۔ ملزم خالد اقبال سیکریٹری یونین کونسل نے سائل تنظیم اصغر علی سے ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنوانے اور بچوں کے یونین کونسل میں اندراج کی بابت 16000 روپے رقم رشوت وصول کی تھی جبکہ سائل کے چچا کا برتھ سرٹیفکیٹ بنوانے کے عوض مبلغ 5000 روپے رقم رشوت وصول کی مزید براں اس بابت رقم رشوت مبلغ 30000روپے وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ہوا تھا۔
ملتان سے مزید