• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر ٹیکس وکیل کی گرفتاری کیخلاف وکلا کا مظاہرہ، آر ٹی او کا گھیراؤ

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان ٹیکس بار کے زیر اہتمام سینئر ٹیکس وکیل محمد اکرم خان کی مبینہ غیر قانونی گرفتاری کے خلاف ہنگامی جنرل باڈی اجلاس منعقد ہوا، جس میں سینئر وکلاء اور ٹیکس بار کے ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اجلاس کے اختتام پر صدر محمد یونس غازی اور جنرل سیکرٹری ملک خادم حسین میتلا کی قیادت میں ٹیکس وکلاء کی بڑی تعداد نے ریجنل ٹیکس آفس (آر ٹی او) ملتان کا گھیراؤ کیا اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی ۔ قبل ازیں اجلاس کی صدارت صدر ملتان ٹیکس بار محمد یونس غازی نے کی۔ اجلاس میں اکرم خان کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایف بی آر حکام کے خلاف مقدمہ درج کرنے، پرال اور ایف بی آر کے آئی ٹی ونگ کے کردار کی شفاف تحقیقات کرانے اور ٹیکس وکلاء کو ہراساں کرنے کا سلسلہ فوری بند کرنے کے مطالبات پر مشتمل قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ملتان ٹیکس بار محمد یونس غازی نے کہا کہآئندہ کسی بھی ٹیکس وکیل کے خلاف اس نوعیت کی کارروائی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ہنگامی جنرل باڈی اجلاس میں سینئر ممبران چودھری خالد اسد، نیاز احمد خان، صابر فخرالدین، محمد عمران غازی، مسز نسیم رمضان، مزمل حسین رضا، مقبول احمد، رضوان احمد، محمد ابوبکر، محمد افتخار کھوکھر، نواب نصیر الدین ہمایوں، ملک خادم حسین میتلا، خلیل احمد، محمد عمران، محمد عمران نواز خان، ملک عبدالستار، طیبہ سلطان، مقصود احمد، صدر انصاری، ارسلان بٹ، جاوید اقبال اعوان، ملک محمد اعجاز کھوکھر، محمد فہیم، علی سجاد، محمد ذوالقرنین، اشفاق، میاں محمد حامد بٹر، ارشد علی، وقاص قریشی، فرقان احمد خان، سرفراز ملک، سلمان خالد، ایڈووکیٹ راؤ عثمان غنی، حبیب محمد فاروق، عبدالقادر، محمد عمیر اور محمد ساجد سمیت ٹیکس وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید