• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر ہسپتال پارکنگ سٹینڈ پر شہریوں سے اوور چارجنگ پر تین افراد گرفتار

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) نشتر ہسپتال پارکنگ سٹینڈ پر شہریوں سے اوور چارجنگ کرنے کی درخواست پر پولیس نے تین افراد کو گرفتار کرلیا دو فرار ہوگئے ۔نشتر ہسپتال سے مسز عبدالقادر نے کینٹ پولیس کو درخواست دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ نشتر ہسپتال سٹینڈ پر غلام فرید ، فیصل کریم ، قایم سپروائزر نوید احمد اور ناصر ہراج شہریوں سے زائد وصولی اور اوور چارجنگ کرتے ہیں ۔کینٹ پولیس نے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے فیصل کریم ، نوید احمد اور ناصر ہراج کو گرفتار کرلیا جبکہ ٹھیکیدار غلام فرید اور سپروائزر قاسم فرار ہوگئے ۔
ملتان سے مزید