• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھانہ کینٹ نے نوسر باز کو گرفتارکر کے تفتیش شروع کر دی

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) تھانہ کینٹ نے نوسر باز کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ کینٹ پولیس کو اطلاع ملی کہ نشتر ہسپتال کی سکیورٹی نے ایک نامعلوم ملزم کو حراست میں لیا ملزم پر شبہ ظاہر کیا گیا کہ اس نے نشتر ہسپتال میں لوگوں کو جوس و بسکٹ کھلاکر نوسربازی سے نقدی اور موبائل چھین لیئے تھے ۔اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور سکیورٹی کے ہاتھوں پکڑے جانے والے مبینہ نوسرباز جس کی شناخت منور کے نام سے ہوئی کو گرفتار کرکے تفتیش کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔
ملتان سے مزید