• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر اور گردونواح میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں، ملزمان کیخلاف مقدمات درج

ملتان ( سٹاف رپورٹر )شہر اور اس کے گردونواح میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ۔ تھانہ بی زیڈ کے علاقے مسعود کی موٹرسائیکل کوتوالی کے علاقے شاکر علی ڈی ایچ اے کے علاقے حبیب کے موبائل فونز قادر پورراں کے علاقے آصف کا سامان مالیت 6لاکھ 78 ہزار نیوملتان کے علاقے ابراہیم کا موبائل چوری ہوگئے تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے زین العابدین سے تین ڈاکو اسلحہ کی نوک پر 35ہزار موبائل چھین کر فرار ہوگئے سیتل ماڑی کے علاقے صبا نذر کی نقدی موبائل چوری تھانہ دولت گیٹ کے علاقے رحمان سے دو ڈاکو گن پوائنٹ پر 35ہزار لوٹ کر لے گئےمخدوم رشید کے علاقے رضوان کی موٹرسائیکل صدر شجاع آباد کے علاقے فیض محمد کے انورٹرز موبائل سٹی جلالپوت کے علاقے نسیم عارف کے گھر مسلح ڈاکو وں نے گھس کر نقدی و سونا لوٹ کر فرار ہوگئے صدر جلالپور کے علاقے ایوب کا موبائل تھانہ کینٹ کے علاقے زبیر کی موٹر پمپ مظفر آباد کے علاقے غلام مححی الدین تار قطب پور کے علاقے فارش کی نقدی سونا وغیرہ شاہ شمس کے علاقے حسن کی موٹرسائیکل ممتاز آباد کے علاقے رمضان کی نقدی موبائل چوری ہوگئے جبکہ تھانہ جلیل آباد کے علاقے طارق محمود سے ڈاکو اسلحہ کے زور پر دولاکھ روپے لوٹ کر لے گئے اور چہلیک کے علاقے علی حسنین کا موبائل نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر چھین کر فرار ہوگئے ۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید