• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر

ملتان (سٹاف رپورٹر)محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی اور ادارہ برائے خوراک و زراعت اقوام متحدہ کے اشتراک سے ’’کلائمیٹ سمارٹ ایگریکلچر :پائیدار غذائی تحفظ کی جانب ایک قدم‘‘ کے موضوع پر منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی، کانفرنس میں ملکی و بین الاقوامی ماہرین‘ زرعی سائنسدانوں‘ محققین‘ اساتذہ اور متعلقہ شعبوں کے نمائندوں نے شرکت کی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے زراعت پر اثرات، فصلوں کی پیداوار میں اضافے، پانی کے مؤثر استعمال اور غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جدید زرعی طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا، شرکاء نے اپنی تحقیق اور تجربات کی روشنی میں اس امر پر زور دیا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی، سائنسی تحقیق اور پائیدار زرعی حکمتِ عملیوں کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے‘ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں زراعت کو جدید سائنسی خطوط پر استوار کرنا، پانی کے وسائل کا دانشمندانہ استعمال اور فصلوں کی موسمیاتی اثرات کیخلاف قوتِ مدافعت بڑھانا ناگزیر ہے‘ انہوں نے کہا کہ کلائمیٹ اسمارٹ ایگریکلچر نہ صرف زرعی پیداوار میں اضافے بلکہ غذائی تحفظ، ماحولیاتی توازن اور ملکی معیشت کے استحکام کیلئے بھی اہم کردار ادا کر سکتی ہے، کانفرنس کے دوران ادارہ برائے خوراک و زراعت اقوام متحدہ کے ماہرین، ملکی و غیر ملکی محققین اور زرعی سائنسدانوں نے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات‘ پائیدار زرعی طریقوں، پانی اور غذائی اجزا کے مؤثر استعمال، فصلوں کی پیداوار میں بہتری اور جدید زرعی ٹیکنالوجی کے عملی اطلاق پر اپنے تحقیقی تجربات پیش کیے۔
ملتان سے مزید