• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کو پڑوسی ملک سے نہیں دیگر صوبوں سے آنے والی دہشت گردی سے خطرہ ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز

لاہور (خصوصی نمائندہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دہشت گردی کو صوبےکیلئے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئےکہا ہے کہ پنجاب کو پڑوسی ملک سے نہیں دیگر صوبوں سے آنے والی دہشت گردی سے خطرہ ہے، صوبےکے امن وامان پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، کچےکا علاقہ کئی دہائیوں سے جرائم کا گڑھ بنا ہوا تھا، فوج اور سندھ حکومت کی مدد سے کچےکے علاقے میں اب حالات قابو میں ہیں، صوبے کے بارڈر ایریا سے تھریٹ آتی ہیں جن کے خاتمے کیلئے اب مشترکہ چیک پوسٹوں کو مضبوط بنایا ہے، انٹلیجنس ہب سکیورٹی اداروں کے درمیان رابطہ کاری کا اہم مرکز ہوگا، صوبے میں بدعنوانی کیخلاف فیصلہ کن رائونڈ شروع کردیا گیا ہے، 100 روپے کی کرپشن بھی معافی نہیں کی جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں آرٹیفیشل انٹلیجنس ہب کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب آرٹیفیشل انٹیلی جنس ہب قائم کرنے والا پاکستان کا پہلا صوبہ بن گیا- وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے چند ماہ پہلے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے تصور نے عملی شکل اختیار کر لی ہے۔ انہوں نے کہا پنجاب میں کرپشن بہت کم ،100روپے کی بھی ہوئی تو معاف نہیں کیا جائے گا۔لگتا ہے بحیثیت قوم کرپشن سرایت کر چکی ہے، بدقسمتی سے کرپشن کو برائی نہیں روٹین کا حصہ سمجھا جاتا ہے۔ جہاں بھی کرپشن ہوگی معاف نہیں کیا جائے گا۔پیفٹک کے قیام سے پنجاب کو دہشتگردی کیخلاف ٹائم رسپانس میں بھرپور مدد ملے گی، عوام میری طرف دیکھ رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ صوبےکے عوام اللہ تعالی کے بعد انکی جانب دیکھ رہے ہیں۔ سکیورٹی تھریٹ پر پنجاب کی سکیورٹی پر اربوں روپے خرچ کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جرائم کی صورتحال پر قابو پانا اور منظم جرائم سے نمٹنا بہت بڑا چیلنج تھا۔

اہم خبریں سے مزید