کراچی (اسٹاف رپورٹر)سانحہ گل پلازہ کیس کی سماعت میں تفتیشی افسر ڈی ایس پی عامرورک نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں چالان پیش کردیا۔تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ چالان میں گل پلازہ مارکیٹ یونین کے صدر تنویر پاستا کو مرکزی ملزم بتایا گیا ہے، چالان میں نائب صدر عمار اسماعیل، جوائنٹ سیکرٹری محمد رمضان، دکاندار نعمت اللہ کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے، نامزد تمام ملزمان نے ضمانت حاصل کررکھی ہے، مارکیٹ یونین کے جنرل سیکرٹری محمد امین کو چالان میں مفرور ظاہر کیاگیاہے، 11سالہ حذیفہ کانام ملزم کی فہرست میں شامل نہیں ہے، 11 سالہ حذیفہ کے خلاف جیونائل ٹرائل چلے گا۔