• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے صوبوں کے قیام پر سیاسی محاذ آرائی کی بجائے نتیجہ خیز مشاورت کی جائے، شجاعت

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا ہے کہ نئے صوبوں کےقیام پرسیاسی محاذ آرائی کی بجائے نتیجہ خیز مشاورت کی جائے،یہ کسی ایک جماعت، گروہ یا علاقے کا مسئلہ نہیں بلکہ اس کا تعلق براہِ راست عوام ، بہتر طرزِ حکمرانی، انتظامی کارکردگی اور ملکی مستقبل سے ہے ، اس معاملے پر فیصلہ سیاسی مفادات یا وقتی نعرے کی بنیاد پر نہیں بلکہ زمینی حقائق اور عوامی ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے ہونا چاہیے۔سب سے اہم سوال یہ ہے کہ عوام کو کس نظام سے زیادہ سہولت مل سکتی ہے اور ان کے مسائل ان کی دہلیز پر کس طرح بہتر انداز میں حل کیے جا سکتے ہیں۔ اگر نئے صوبوں کے قیام سے انتظامی امور بہتر ہوتے ہیں، عوام کو فوری ریلیف ملتا ہے اور حکومتی اداروں کی کارکردگی میں بہتری آتی ہے تو اس تجویز پر کھلے دل کے ساتھ غور ہونا چاہیے۔اسی کے ساتھ انتظامی یونٹس کو مضبوط اور بااختیار بنانا بھی ایک مؤثر راستہ ہو سکتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید