اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان کے عوام کا امن، خوشحالی اور فلاح و بہبود ریاست کی کوششوں کا مرکزی نقطہ ہے، ۔ انہوں نے زور دیا کہ ایک مستحکم اور محفوظ ماحول صوبے کے عوام کے لیے ترقیاتی اقدامات، اقتصادی مواقع اور بہتر امکانات کی راہ ہموار کرتا رہے گا۔ چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا اور فیلڈ فارمیشنز کے کمانڈرز اور کمانڈنگ آفیسرز سے ملاقات کی۔ انھوں نے فوجیوں کی جانب سے پیشہ ورانہ مہارت، آپریشنل تیاری اور بے لوث عزم کے اعلیٰ معیار کے مظاہرے کو سراہا۔