• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو کے ’نیا پاکستان اسپیشل‘ میں شرکاء کی نئے انتظامی یونٹس کی حمایت

کراچی (ٹی وی رپورٹ) نئے صوبوں پر ’نیا پاکستان اسپیشل‘ میں میزبان شہزاد اقبال سے اہم گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل، فیصل سبزواری، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور احمد بلال محبوب،تیمور سلیم جھگڑا نے نئے انتظامی یونٹس کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ انتظامی ڈھانچے کو تبدیل کئے بغیر بہتری نہیں آسکتی، اس وقت یہ تبدیلی نہیں آنی چاہئے جبکہ نیئر حسین بخاری نے کہاکہ موجودہ آئین کے نفاذ کے ذریعے گورننس بہتر کی جاسکتی ہے۔ میزبان شہزاد اقبال نے اپنے تجزیئے میں کہا کہ نئے صوبوں سے متعلق ملک کے اہم حلقے اپنے موقف پر قائم ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں شہزاد اقبال نے کہا کہ وزیر داخلہ کا حالیہ بیان بہت اہم ہے اور خاص طور پر نئے صوبوں کے قیام کی واضح مخالفت کے بعد آنا واضح کرتا ہے کہ نئے صوبوں سے متعلق ملک کے اہم حلقے اپنے موقف پر قائم ہیں۔

اہم خبریں سے مزید