اسلام آباد/سیالکوٹ(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پنجاب میں سرائیکی صوبے کی بات ہوتی ہے تو پیپلز پارٹی اسکی حمایت کرتی ہے یا نرم گوشہ ظاہر کرتی ہے مگر جب انتظامی یونٹس کی بات ہوتی ہے تو سندھو دیش کی بات شروع ہو جاتی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی دو رخی پالیسی کے پیچھے کچھ اور دیکھتا ہوں، وقت آنے پہ تشریح کردوں گا۔انہوں نے کہا کہ اختیارات کی منتقلی 18ویں ترمیم کے ذریعے طے ہوئی مگر عمل نہیں ہوا، موجودہ نظام کو اختیارات کے ارتکاز نے متروک بنادیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ صوبے یا انتظامی یونٹ جو مرضی لیبل لگالیں، اختیارات کی منتقلی ناگزیر ہے۔