واشنگٹن ( جنگ نیوز) پاکستان کے کال سینٹر سے 703ملین ڈالر میڈیکیئر فراڈ ملزمان کی اطلاع دینے کی اپیل،مفرور افراد نے مبینہ جعلی دعوے جمع کرائے،امریکی ادارے کو ملزمان کے پاکستان یا امارات میں ہونے کا شبہ ، میڈیا اطلاعات کے مطابق امریکی محکمہ صحت و انسانی خدمات کے دفتر برائے انسپکٹر جنرل نے چار مفرور افراد پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے پاکستان میں قائم کال سینٹر کے ذریعے میڈیکیئر شناختی معلومات حاصل کرکے تقریباً 703 ملین ڈالر (196ارب روپے) کے مبینہ جعلی دعوےجمع کرائے۔