• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستونگ کے علاقے کے مکینوں کو نوٹس دے دیئے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ نجی املاک سیکورٹی فورسز ، پولیس کے خلاف استعمال ہورہی ہیں ، باغات میں لوگ آکر حملہ آور ہوتے ہیں، اگر کسی کی پرائیوٹ پراپرٹی میں جتھہ آتا اور مورچہ بند ہوتا ہے تو میں یہ بالکل ماننے کو تیار نہیں کو مالک کو اس کا پتہ نہ ہو ،صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو پر باغ سے حملہ کیا گیا ، ہم نے یہ مطالبہ نہیں کیا کہ پرائیورٹ پراپرٹی کا مالک دہشت گردوں کو روکے صرف یہ کہہ رہے ہیں کہ وہ اطلاع دیں جو ان کا فرض ہے ۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس مین اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔
اہم خبریں سے مزید