کراچی (نیوز ڈیسک) یمن میں حوثیوں اور حکومتی فورسز کی جھڑپیں، 60سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔ حوثیوں کی مغربی ساحلی علاقوں میں پیش قدمی جاری، باب المندب کی جانب اہم پہاڑیوں پر قبضے کی کوشش، ہلاک شدگان میں 26حکومتی اہلکار اور 31حوثی جنگجو شامل،ایک روز قبل بھی 129افراد مارے گئےتھے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن میں سعودی حمایت یافتہ حکومتی فورسز اور ایران کے حامی حوثی باغیوں کے درمیان مغربی ساحل پر شدید جھڑپوں میں کم از کم 60افراد ہلاک ہوگئے۔ طبی اور فوجی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 26حکومتی اہلکار اور 31حوثی جنگجو شامل ہیں، جبکہ طائز شہر میں بس پر میزائل حملے کے نتیجے میں 6 شہری بھی جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے۔