کراچی (اسٹاف رپورٹر ) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے واضح کیا ہے کہ سندھ کی وحدت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا!صوبے کی تقسیم کا سوال محض ایک انتظامی تجویز نہیں! یہ سندھ کے عوام کے جذبات، تاریخ اور اجتماعی ارادے سے جڑا ہوا معاملہ ہے۔انہوں نے عندیہ دیا کہ نئے اضلاع، ڈویژنز اور تحصیلیں بنائی جا سکتی ہیں، بلدیاتی ادارے بااختیار بنا کر اختیارات نچلی سطح تک منتقل کیے جا سکتے ہیں۔ وہ وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کے بیان پر ردعمل دے رہے تھے۔وزیر بلدیات نے کہا کہ بہتر حکمرانی، مؤثر نظام اور عوام کی سہولت کے لیے اصلاحات کی ضرورت پر اتفاق ہے۔