کراچی ( اسٹاف رپورٹر )اپر گزری میں خاتون پر تیزاب پھینکنے میں ملوث ملزم کو پنجاب سے گرفتار کر لیا گیا،ملزم کی خاتون سے دوستی تھی اور اس نے خاتون کی ناراضگی پر مشتعل ہو کر اس پر تیزاب پھینکا۔تفصیلات کے مطابق کلفٹن تھانے کی حدود اپر گزری میں 3 ستمبر کو نامعلوم ملزم خاتون پر تیزاب پھینک کر فرار ہو گیا تھا جس کے باعث خاتون جھلس کر زخمی ہو گئی تھی۔