• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این آئی سی ایچ کے نیونٹل آئی سی یو میں آگ لگنے کا شدید خطرہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ (این آئی سی ایچ) کے نیونٹل آئی سی یو سمیت مختلف حصوں میں آگ لگنے کے سنگین خطرات کا انکشاف ہوا ہے، جہاں کھلی اور غیر محفوظ بجلی کی وائرنگ، آکسیجن لیکیج، پرانے اے سی یونٹس، غیر فعال فائر الارم اور ناکافی فائر فائٹنگ انتظامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی کی ہدایت پر 28 اگست کو اسسٹنٹ کمشنر، ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کے نمائندوں نے این آئی سی ایچ کا مشترکہ فائر سیفٹی آڈٹ کیا۔ رپورٹ کے مطابق نیونٹل آئی سی یو میں بجلی کے پوائنٹس اور آکسیجن پائپس انتہائی قریب نصب ہیں جبکہ متعدد مقامات پر کھلی بجلی کی تاریں آکسیجن آؤٹ لیٹس کے قریب پائی گئیں۔ بعض اے سی یونٹس کی وائرنگ عارضی اور ٹیپ سے جوڑی ہوئی جبکہ ایک انکیوبیٹر کی آکسیجن لائن میں لیکیج بھی دیکھی گئی۔ رپورٹ میں نیونٹل آئی سی یو کا مکینیکل وینٹی لیشن سسٹم غیر فعال، بیشتر اسموک ڈیٹیکٹرز اور فائر الارم سسٹم ناکارہ جبکہ فائر ایکسٹنگوشرز ناکافی قرار دیئے گئے ہیں۔ فائر ہوز، فائر بلینکٹس اور ریسپائریٹری پروٹیکشن ماسکس بھی دستیاب نہیں۔

اہم خبریں سے مزید