کراچی (اسٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ پندرہ صوبے بنا کر کیا دودھ کی نہریں نکالیں گے؟، سندھ اسمبلی کےفیصلے سے انحراف کی کوئی گنجائش نہیں، قوم کو بتایا جائے کہ موجودہ معاشی حالات میں مزید صوبوں کے قیام کا بوجھ کون اٹھائے گا، نئے صوبوں کے معاملے پر وفاقی وزراء کے بیانات میں واضح تضاد سامنے آیا ہے ، ایک طرف ملک کو درپیش معاشی مشکلات کا اعتراف کیا جا رہا ہے اور دوسری طرف نئے صوبوں کی باتیں کی جا رہی ہیں۔