• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر ہاؤس پر دھرنے کا 21 واں دن، وفود کی آمد، اظہار یکجہتی کا سلسلہ جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کی جانب سے پیٹرول لیوی بھتہ ٹیکس اور آئی پی پیز کے ظالمانہ معاہدوں کے خلاف گورنر ہاؤس پر دھرنا ہفتے کو21ویں روز بھی جاری رہا، دھرنے میں مختلف مارکیٹوں سے آنے والے تاجروں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کے وفود کی آمد اور اظہار یکجہتی کا سلسلہ جاری رہا، دھرنے کے طویل ہونے کے باوجود شرکاء دھرنے کا جوش وخروش بدستوربرقرار ہے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے دھرنے کے 21ویں دن پریس کانفرنس، مختلف وفود اور شرکاء دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتحادی حکومت نے ڈھائی برس میں عوام کی کمر پر مہنگائی کا کوڑا مارا ہے اور لیوی کی مد میں 3137ارب روپے کا بھتہ وصول کیا ہے، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی نورا کشتی 40سال سے جاری ہے، حالیہ دنوں میں تیزی آئی ہے اور عصبیت کا زہر اگلا جا رہا ہے، تعصب پھیلایا جا رہا ہے، ان دونوں پارٹیوں کو عوام کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں۔
اہم خبریں سے مزید