• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں دفاع وطن کے لئے ہر وقت تیار رہنا چاہیئے، قاری عبدالرشید

کوئٹہ( پ ر) ممبر رؤیت ہلال کمیٹی و مہتمم مدرسة البنات بلوچستان ڈاکٹر قاری عبدالرشید نےجمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ6 ستمبر کو وطن عزیز کے دفاع کے لئے پاک فوج کے بہادر جوانوں نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے وطن کا دفاع کیا اور دشمن کی یلغار کو ناکام بنا دیا انہوں نے کہا کہ آج وطن عزیز کو پھر جنگ کی صورتحال کا سامنا ہے اسلیے ہمیں اللہ تعالی سے مدد کی دعا کے ساتھ ساتھ اس کے دفاع کے لئے بھی ہر وقت تیار رہنا چاہیئے۔
کوئٹہ سے مزید