• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹروپولیٹن کا غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام کیلئے موثر اقداما ت کا سلسلہ جاری

کوئٹہ (سٹاف رپورٹر) میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کاشہر میں تعمیراتی قوانین پر عملدرآمد، عمارتوں کی حفاظت یقینی بنانے اور غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام کے لیےمؤثر اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ بشیر احمد بڑیچ کی ہدایات پرمانیٹرنگ سیلز اپنے متعلقہ علاقوں میں تعمیراتی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔اس سلسلے میں چلتن زون مانیٹرنگ سیل نے اسپنی روڈ باقی اسٹریٹ میں بغیر این او سی/بلڈنگ پرمٹ کے جاری تعمیراتی کام کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے موقع پر تعمیراتی سرگرمی فوری طور پر رکوا دی۔چلتن زون کے انچارج سرور زہری نے موقع پر موجود تعمیراتی مالک کو واضح ہدایت کی کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ سے ضروری بلڈنگ پرمٹ/این او سی حاصل کرنے کے بعد ہی تعمیراتی کام دوبارہ شروع کیا جائے۔
کوئٹہ سے مزید