کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کچلاک پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کچلاک پولیس نے ایک کاروائی کے دوران اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب دو ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے کلاشنکوف اور پستول بمعہ گولیاں برآمد کرلی۔پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔