• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نادرااور وفاقی تعلیمی بورڈ کے درمیان معاہدے پر دستخط

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی اور وفاقی بورڈ برائے ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیم نے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت میٹرک اور انٹرمیدیٹ کے امتحانات کے لئے طلبہ کی رجسٹریشن کے نظام کو مربوط بنایا جائے گا معاہدے کے تحت ڈیٹا کے باہمی تبادلے کا ایک نظام وضع کیا گیا ہے جس کی بدولت نادرا اپنے ریکارڈ سے وفاقی تعلیمی بورڈ کو طلبہ کے نام، ولدیت اور تاریخ پیدائش وغیرہ فراہم کرے گاایک ڈیجیٹل والٹ بھی بنایا جائے گا جس کے ذریعے طلبہ اپنی تعلیمی اسناد تک محفوظ رسائی حاصل کر سکیں گے۔
کوئٹہ سے مزید