• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حاجی فیروز لہڑی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا‘ مقبول لہڑی

کوئٹہ(پ ر)سابق ناظم اعلیٰ کوئٹہ میر مقبول احمد لہڑی اور سماجی رہنما حافظ عبدالقدیر لہڑی نے ممتاز ٹرانسپورٹرو سماجی شخصیت حاجی میر فیروز خان لہڑی مرحوم کو ان کی پہلی برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم نے پوری زندگی محنت، دیانتداری، خدمت خلق اور لوگوں کیساتھ حسن سلوک کیساتھ گزاری۔ ان کی وفات کو ایک برس بیت جانے کے باوجود ان کی شخصیت، اخلاق اور خدمات کی یاد آج بھی عزیز و اقارب، دوست احباب اور حلقہ احباب کے دلوں میں زندہ ہے۔حاجی فیروز لہڑی مرحوم کا شمار اپنے شعبے کے باوقار اور محنتی ٹرانسپورٹرز میں ہوتا تھا۔ انہوں نے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں طویل عرصے تک خدمات انجام دیں اور اپنی محنت، خلوص اور بہترین اخلاق کے باعث نمایاں مقام حاصل کیا۔ ان کے لئے کاروبار صرف ذریعہ معاش نہیں بلکہ لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کرنے اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا ذریعہ بھی تھا۔میر مقبول لہڑی اور حافظ عبدالقدیر لہڑی نے کہا کہ مرحوم حاجی فیروز لہڑی خوش اخلاق، ملنسار، مخلص اور انسان دوست شخصیت کے مالک تھے۔ وہ اپنے خاندان، دوستوں اور جاننے والوں کے دکھ درد میں شریک ہوتے اور ضرورت مندوں کی حتی المقدور مدد کرنے کو اپنا فرض سمجھتے تھے۔ان کی زندگی کا سب سے بڑا سرمایہ ان کا اچھا کردار، لوگوں سے محبت اور خدمت کا جذبہ تھا۔
کوئٹہ سے مزید