• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیروز خان لہڑی کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، میر حشمت علی لہڑی

کوئٹہ(پ ر) جمعیت علماء اسلام پاکستان کیمرکزی جنرل کونسل کے رکنقبائلی رہنما میر حشمت علی لہڑی نے الحاج میر فیروز خان لہڑی کی پہلی برسی پر ایک بیان میں کہا ہے کہ الحاج میر فیروز خان لہڑی کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتاوہ نہ صرف اپنے قبیلے بلکہ وہ پورے علاقے کے بزرگ تھے ان کے دروازے ہر خاص و عام کے لیے کھلے رہتے تھےوہ فیصلے ڈنڈے سے نہیں دلیل سے کرتے تھے ان کی جرگہ داری میں انصاف، مساوات اور رواداری سب سے مقدم تھی ان کی کوششوں سے کئی خونی دشمنیاں دوستی میں بدل گئیں کبھی ذاتی مفاد کی سیاست نہیں کی قومیت سے بالاتر ہو کر عوام کے اتحاد و بھائی چارے کے علمبردار تھے یہی وجہ ہے کہ کوئٹہ کے عوام انہیں یاد کرتے ہیں ان کا پیغام ہمیشہ یہی تھا کہ ہم سب ایک ہیں اور ہماری طاقت ہمارے اتحاد میں ہے نوجوانوں سے بے حد محبت کرتے تھےوہ اکثر کہا کرتے تھے کہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں انہیں تعلیم اخلاق اور خدمت کا راستہ دکھانا ہماری ذمہ داری ہےان کے جانے سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ صدیوں میں بھی پر نہیں ہو سکتا وہ ہمارے سروں پر ایک شفیق باپ کی طرح سایہ فگن تھے انہوں نے دعا کی کہ اللہ رب العزت اپنے حبیب ﷺ کے صدقے الحاج میر فیروز خان لہڑی مرحوم کی کامل بخشش و مغفرت فرمائےان کی قبر پر کروڑوں رحمتیں نازل فرمائے۔
کوئٹہ سے مزید