• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صنعتکار قانون و ضوابط کے مطابق معیاری اشیاء کی تیاری یقینی بنائیں،سیکرٹری خوراک

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)سیکرٹری خوراک محمد صالح بلوچ نے کہا کہ صنعتکار قانون و ضوابط کے مطابق معیاری اشیاء کی تیاری یقینی بنائیں اور لازمی پروڈکٹ رجسٹریشن و بزنس لائسنس حاصل کریں، خوردنی اشیا کے معیار میں کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا یہ باتیں انہوں نے گزشتہ روز منعقدہ سیشن کے موقع پر شرکا سےبات چیت کرتے ہوئے کیں ۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی محمد نعیم بازئی، لسبیلہ چیمبر آف کامرس کے نائب صدر محمد مدنی خانانی، معروف صنعتکار مقصود اسماعیل اور دیگر نے شرکت کی سیکرٹری خوراک نے کہا کہ صنعتکار قانون و ضوابط کے مطابق معیاری اشیاء کی تیاری یقینی بنائیں اور لازمی پروڈکٹ رجسٹریشن و بزنس لائسنس حاصل کریں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد نعیم بزئی نے ادارے کی سرگرمیوں جبکہ ڈائریکٹر رجسٹریشن اینڈ لائسنسنگ محمد اسحاق نے رجسٹریشن و لائسنسنگ کے طریقہ کار پر بریفنگ دی۔اس موقع پر لسبیلہ چیمبر کے نمائندوں نے فوڈ اتھارٹی کے تعاون کو سراہتے ہوئے سیکرٹری خوراک اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی کو اعزازی شیلڈز پیش کیں۔
کوئٹہ سے مزید