• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر رجسٹرڈ کھلے خشک دودھ کی فروخت پر پابندی عائد

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں غیر رجسٹرڈ غیر برانڈڈ کھلے خشک دودھ کی فروخت پر پابندی، خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں کوئٹہ میں کھلے غیر رجسٹرڈخشک دودھ کی فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں فوڈ اتھارٹی، محکمہ صحت، ڈرگ انسپکٹرز اور اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کھلے غیر رجسٹرڈ خشک دودھ کو مختلف مقامی مارکہ جات اور بچوں کی تصاویر والے پیکٹس میں فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، کیونکہ ایسے دودھ پر ایکسپائری سمیت ضروری معلومات درج نہیں ہوتیں اور یہ بچوں کی صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے دکانداروں کو کھلا غیر رجسٹرڈ خشک دودھ فروخت نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی، گرفتاری اور دکان سیل کی جائے گی۔میڈیکل اسٹورز پر بھی کھلے خشک دودھ کی فروخت پر پابندی عائد کرتے ہوئے شہر بھر میں چیکنگ کے لیے محکمہ فوڈ اتھارٹی، صحت، ڈرگ انسپکٹرز اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
کوئٹہ سے مزید