• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ بگٹی : چھینی گئی گاڑی برآمد کرلی گئی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس ساؤتھ ڈیرہ بگٹی اور ایف سی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چھینی گئی گاڑی بحفاظت برآمد کرلی۔پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے خیر محمد ولد اٹل، قوم دیناری، سکنہ سوئی سے گاڑی نمبر AJS-964 اسلحہ کے زور پر چھین لی اور فرار ہونے کی کوشش کی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی اعلیٰ حکام کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ دولی نے ایف سی سوئی رائفلز اور ایس ایچ او مزاری گوٹھ پنجاب پولیس کے ہمراہ مسلح افراد کا تعاقب کیا۔ پولیس اور ایف سی کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں ملزمان گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔پولیس نے گاڑی بحفاظت تحویل میں لے کر قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد مالک کے حوالے کردی۔ ڈسٹرکٹ پولیس ساؤتھ ڈیرہ بگٹی کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
کوئٹہ سے مزید