• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے کسان بدحالی ہیں، خالد حسین

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کسان اتحاد کے چیئرمین خالد حسین باٹھ نے کہا ہے کہ کسان کسی بھی ملک کی غذائی قلت پوری کرتے اور ملک کے زرمبادلہ میں بہتری لانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں لیکن حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے کسان بدحالی کا شکارہیں یہ بات انہوں نے جمعہ کو اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی بلوچستان کے کشیدہ حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ ان واقعات میں کاروباری طبقہ ، سول سوسائٹی ، ایف سی ، پولیس ، لیویز اور دیگر سرکاری اداروں کے لوگ شہید ہوئے ہیں ، سیکورٹی صورتحال کی وجہ سے کسان بھی بری طرح متاثر ہورہے ہیں پاکستان میں سب سے مہنگا آٹا کوئٹہ اور بلوچستان میں لوگوں کو مل رہا ہے جبکہ غریب کسان کو گندم کاشت کرنے کے باوجود فصل کا ریٹ بھی پورا نہیں مل رہا کھاد ، سولر کا سامان ، ٹیوب ویل ، بیج ، زرعی ادویات پر پابندی کا خاتمہ کرکے زرعی ایمرجنسی لگائی جائے تاکہ زرعی شعبے کی بہتری ممکن ہوسکے۔
کوئٹہ سے مزید