• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

6 ستمبر ملکی تاریخ کا قابلِ فخر دن ہے ،سردارعبدالرحمٰن کھیتران

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) سابق صوبائی وزیر سردار عبدالرحمٰن کھیتران نے 6 ستمبر یومِ دفاع کے موقع پر ایک پیغام میں وطن عزیز کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء ، غازیوں اور پاک افواج کے بہادر جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 6 ستمبر پاکستان کی تاریخ کا اہم اور قابلِ فخر دن ہے جو اپنے وطن کی حفاظت کے لیے دی جانے والی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہےانہوں نے کہا کہ ملک کی سرحدوں کے دفاع اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے افواجِ پاکستان کے جوانوں اور قوم کے بہادر سپوتوں نے لازوال قربانیاں پیش کی ہیں ۔
کوئٹہ سے مزید