کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) سابق پراسیکیوٹر جنرل نیب بلوچستان امین الدین بازئی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ 6 ستمبر کا دن پاکستان کی دفاعی تاریخ کا روشن اور قابل فخر باب ہےپاک افواج نے بزدل دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا بحیثیت قوم شہداء کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیںدفاع وطن کے لئے اپنی قیمتی جانیں نچھاور کرنے والے شہداء ہماری شان ہیںانہوں نے کہا کہ پاک دھرتی کے عظیم سپوتوں نے دفاع وطن کی خاطر بہادری کی بے مثال داستانیں رقم کیںیوم دفاع پر ہم اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیںہمیں آج اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ وطن کے دفاع کی خاطر اپنی جانوں کی قربانی سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔