• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یومِ تحفظِ ختمِ نبوت بھرپور عقیدت کے ساتھ منایا جائے گا ، عبدالغنی شہزاد

کوئٹہ (پ ر) رائٹرز گلڈ آف اسلام پاکستان کے زیرِ اہتمام 7 ستمبر کو یومِ تحفظِ ختمِ نبوت بھرپور عقیدت و احترام اور دینی جذبے کے ساتھ منایا جائے گااس موقع پر رائٹرز گلڈ آف اسلام پاکستان کے ممبران اور عہدیداران کی جانب سے عقیدۂ ختمِ نبوت کی اہمیت، مقام و مرتبہ، شرعی حیثیت اور اس کے تحفظ کے حوالے سے خصوصی مضامین ملک کے قومی اخبارات میں شائع کروائے جائیں گےجبکہ مرکزی سطح پر بھی خصوصی تحریری مواد، مضامین اور پریس ریلیز جاری کی جائے گیمرکزی صدر حافظ عبدالغنی شہزاد نے کہا ہےکہ پاکستان کی اسلامی شناخت اور نظریاتی اساس میں عقیدۂ ختمِ نبوت کو بنیادی حیثیت حاصل ہے، یہی وہ عقیدہ ہے جو ملتِ اسلامیہ کے ایمان، تشخص اور وحدت کو مضبوط بنیاد فراہم کرتا ہےعقیدۂ ختمِ نبوت کاتحفظ پوری امت کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
کوئٹہ سے مزید