• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینٹر آف ایکسیلنس کی جانب سے یومِ دفاعِ کے موقع پر کانفرنس

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) بلوچستان سینٹر آف ایکسیلنس حکومتِ بلوچستان کی جانب سے یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر کانفرنس کا انعقاد کیا گیاکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ جمیل احمد بلوچ نے کہا کہ پاکستان کاحقیقی استحکام صرف دفاعی صلاحیتوں میں نہیں بلکہ ایک مضبوط، تعلیم یافتہ، متحد اور ذمہ دار معاشرے میں بھی پنہاں ہے چیف کوآرڈینیشن آفیسر ڈاکٹر دوست محمد نے اس بات پر زور دیا کہ ایک مضبوط پاکستان کے لیے اداروں، نوجوانوں اور معاشرے کے تمام طبقات کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگاڈپٹی کوآرڈینیشن افیسر عصمت خانعبدالمتین اخوانزادہ ،خالدہ ناز اور عرشہ منظورنے اسلامی تعلیما ت کی روشنی میں قومی اتحاد اور اجتماعی ذمہ داری کو پاکستان کی ترقی کی بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ چیلنجز کا مقابلہ مشترکہ سوچ اور عملی اقدامات کے ذریعے ہی کیا جا سکتا ہے۔
کوئٹہ سے مزید