راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) راولپنڈی کے بعدمری میں بھی ڈبل ڈیکرٹورازم بسیں چلانے کا فیصلہ،جبکہ11گرین بسوں میں سے 6 میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی ہے۔جس کیلئے چینی ماہرین آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق بسوں میں بریکوں کا مسئلہ درپیش ہے۔مری کیلئے15گرین بسیں منظور ہیں۔ گیارہ مری پہنچ چکی ہیں۔