• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا یادگار دن ہے،کرن بلوچ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان کمیشن آن اسٹیٹس آف وومن کی چیئرپرسن کرن بلوچ نے یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ 6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا یادگار دن ہے جو افواجِ پاکستان اور پوری قوم کی بے مثال جرأت، اتحاد اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہےانہوں نے کہا کہ ہم ملک کی سلامتی، خودمختاری ، امن اور ترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گےقوموں کی مضبوطی صرف دفاعی صلاحیت سے نہیں بلکہ تعلیم، معیشت، سماجی ترقی اور خواتین سمیت تمام طبقات کی مؤثر شمولیت سے بھی وابستہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی خواتین ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہیں اور انہیں بااختیار بنانا ایک مضبوط ، پرامن اور خوشحال معاشرے کی تشکیل کے لیے ناگزیر ہےانہوں نے یومِ دفاع کے موقع پر شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو اتحاد، یکجہتی اور قومی جذبے کے ساتھ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔
کوئٹہ سے مزید